ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح، دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے ایڈوائزری جاری

28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح، دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے ایڈوائزری جاری

Sat, 27 May 2023 22:57:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح 28 مئی یعنی اتوار کو ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس پروگرام میں کئی تجربہ کار قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ اس حوالے سے سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

دہلی پولیس نے ٹریفک کو لے کر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ صبح 5:30 بجے سے دوپہر 3 بجے تک آنے اور جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی۔

ان سڑکوں پر رہے گی آنے جانے پر پابندی: دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تالکٹورہ گول چکر، بابا کھڑک سنگھ مارگ، گول پوسٹ آفس گول چکر، اشوک روڈ، پٹیل چوک گول چکر، ونڈسر پلیس گول چکر، جن پتھ، ایم ایل این پی گول چکر، اکبر روڈ، گول میتھی گول چکر، جی کے پی گول چکر، تین مورتی مارگ، تین مورتی گول چکر اور مدر ٹریسا کریسنٹ روڈ پر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہیں دی جائے گی آنے جانے کی اجازت: نئی دہلی کے علاقے میں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں، یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان دینے والوں، علاقے کے رہائشیوں، لیبل والی گاڑیوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو اجازت ہوگی۔


Share: